April 17, 2026

قائم مقام صدر کا ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ

  قائم مقام صدر کا ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ

ملتان (نمائندہ / لیبر ویب ڈیسک) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی ترقی کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ برآمدات کا فروغ اور روزگار کے مواقع میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورے پر لیبر نیوز سے گفتگو کی، صدر کو گروپ کے سربراہ خواجہ محمد انیس نے پیداواری عمل، جدید مشینری، لیبر ویلفیئر پروگرامز اور ایکسپورٹ سے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ کے مطابق محمود گروپ عالمی معیار کے مطابق مصنوعات تیار کر رہا ہے اور ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ دورے کے دوران کپاس کی فصل، بیج کے معیار، آبپاشی نظام اور جدید زرعی تحقیق سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹیکسٹائل پاکستان کی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی ہے جبکہ کپاس اس صنعت کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی معاونت اور زرعی تحقیق سے شعبہ مزید مضبوط ہوسکتا ہے۔ تقریب میں سینئر انتظامی افسران اور صنعتی شعبے سے وابستہ افراد بھی موجود تھے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp