April 17, 2026

محنت کشوں میں گرین ٹریکٹرز کی تقسیم

  محنت کشوں میں گرین ٹریکٹرز کی تقسیم

گجرات (نمائندہ / لیبر نیوز ویب ڈیسک) صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گجرات میں وزیرِاعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔ پہلے مرحلے میں 34 کاشتکاروں کو ٹریکٹرز فراہم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ زرعی بیج کی درآمد کم کر کے مقامی پیداوار کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسدادِ اسموگ کے لیے جدید زرعی مشینری، بشمول سپر سیڈرز، فراہم کی گئی ہے جبکہ ضلع گجرات کے 130 ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امدادی چیکس جاری کیے جا رہے ہیں اور نقصان زدہ فصلوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی صنعتوں کو ماحولیاتی آلودگی کے خلاف نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp