September 23, 2026

پنجاب میں کھیت مزدوروں کے لیے موبائل ایپ کپاس کی پکار کا افتتاح

 پنجاب میں کھیت مزدوروں کے لیے موبائل ایپ کپاس کی پکار کا افتتاح

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پنجاب کے صوبائی وزیرِ محنت و انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ نے کپاس کی چنائی کرنے والے کسانوں اور کھیت مزدوروں کے مسائل اور شکایات کا بروقت تدارک کرنے کے لیے ’کپاس کی پکار نامی نئی ڈیجیٹل موبائل ایپلیکیشن کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر منشا بٹ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محنت کشوں کو بااختیار بنانا موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے میں مزدوروں کے حقوق، محفوظ حالاتِ کار، باوقار روزگار اور سوشل سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کپاس کی پکارموبائل ایپ بالخصوص زرعی شعبے سے منسلک غیر منظم کھیت مزدوروں کی شکایات اور درپیش مسائل کے فوری و شفاف حل میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp