September 23, 2026

پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کا لیبر رہنماؤں کی نامزدگی کا خیرمقدم

 پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کا لیبر رہنماؤں کی نامزدگی کا خیرمقدم

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سی بی اے نے مزدور رہنماؤں حبیب الدین جنیدی، ذوالفقار علی شاہ اور ناصر منصور کو ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کا رکن مقرر کرنے پر حکومتِ سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے

یونین کے صدر ایم منتخب عالم نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرِ محنت سعید غنی اور سیکریٹری لیبر ساجد جمال ابڑو کے اس فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تجربہ کار مزدور رہنماؤں کی گورننگ باڈی میں شمولیت سے صنعتی محنت کشوں کے طویل عرصے سے زیرِ التوا مسائل حل ہوں گے۔

سی بی اے قیادت کے مطابق اس اقدام سے ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور محنت کشوں کے لیے میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، تعلیمی اسکالرشپس، نئی ویلفیئر اسکیموں کے اجرا اور لیبر کالونیوں کی مرمت و دیکھ بھال کے کاموں میں پیش رفت ممکن ہو سکے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp