کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
سیسی پیپلز اسٹاف یونین سکھر کا اجلاس تنازع کا شکار، قائم مقام جنرل سیکریٹری کی نامزدگی مسترد

سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے کے حالیہ سکھر اجلاس میں کیے گئے فیصلوں، بالخصوص قائم مقام جنرل سیکریٹری کی تقرری کو مقامی ملازمین نے یکسر مسترد کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے
سکھر سرکل اور سکھر ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین و عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں فیصلے کو غیر جمہوری اور یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہم تنظیمی اقدامات میں باہمی مشاورت اور آئینی طریقۂ کار کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ایسا فیصلہ ان پر مسلط نہیں کیا جا سکتا اور وہ اسے اپنی نمائندگی قبول نہیں کرتے۔
ملازمین نے پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر محمد اسلم سموں اور مرکزی قیادت سے فوری نوٹس لینے اور تمام اراکین کو اعتماد میں لے کر فیصلے پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو وہ اپنے تنظیمی و قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کرنے سمیت پُرامن احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔
