October 29, 2026

سیسی آفیسرز مینجمنٹ فاؤنڈیشن کا سرکاری ایمبولینس پر ناجائز قبضے پر تشویش کا اظہار

 سیسی آفیسرز مینجمنٹ فاؤنڈیشن کا سرکاری ایمبولینس پر ناجائز قبضے پر تشویش کا اظہار

حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سیسی آفیسرز مینجمنٹ فاؤنڈیشن نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن  حیدرآباد سرکل میں انتظامی بے قاعدگیوں اور فنڈز کے مبینہ غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فاؤنڈیشن کے چیئرمین عابد بخاری، سابق ممبر گورننگ باڈی عثمان میمن اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلثوم بائی ولیکا اسپتال کراچی کی اسٹرینتھ پر پوسٹڈ گریڈ 3 کے نرس ایڈ نے مریضوں کے لیے مختص سرکاری ایمبولینس پر عملًا قبضہ کر رکھا ہے اور یہ گاڑی اسپتال کے بجائے ملازم کی ذاتی رہائش گاہ پر کھڑی کی جا رہی ہے

اعلامیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاگ بک میں مبینہ طور پر جعلی اندراجات کے ذریعے ماہانہ تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار روپے پیٹرول اور دیکھ بھال کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ مقامی آڈٹ آفیسر اس معاملے پر خاموش ہیں۔

سیسی آفیسرز مینجمنٹ فاؤنڈیشن نے کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ملازم کو فوری معطل کر کے ایمبولینس سروس کو محنت کشوں کے لیے بحال کیا جائے اور سرکل انتظامیہ و آڈٹ آفیسر سے اس بے ضابطگی کا جواب طلب کیا جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp