کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
نجی شعبے کے محنت کشوں کی ای او بی آئی میں رجسٹریشن، ایپوا کی آگاہی مہم کا آغاز

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ای او بی آئی پینشنرز کی نمائندہ تنظیم ایپوا نے ملک بھر کے نجی اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں اور سیکیورٹی گارڈز پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق ای او بی آئی میں اپنی فوری رجسٹریشن یقینی بنائیں
ایپوا کے آگاہی پیغام کے مطابق پرائیویٹ اسکولز، کالجز، ہسپتال، ہوٹل، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز، پیٹرول پمپس اور اخبارات میں کام کرنے والے ملازمین اپنے آجر سے رابطہ کر کے رجسٹریشن اور ماہوار کنٹری بیوشن کے عمل کی تصدیق کریں
تنظیم کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی قوانین کے تحت مقررہ عمر پوری ہونے پر اولڈ ایج پینشن اور دورانِ ملازمت معذوری یا وفات کی صورت میں مالی فوائد فراہم کیے جاتے ہیں۔ ایپوا نے ورکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق سے آگاہی حاصل کریں اور اپنے ای او بی آئی کارڈز کی صحت اور رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔
