September 7, 2026

صحرائے تھرپارکر میں قحط کے ڈیرے کسانوں کو درپیش شدید مسائل پر گہری تشویش

 صحرائے تھرپارکر میں قحط کے ڈیرے کسانوں کو درپیش شدید مسائل پر گہری تشویش

مٹھی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ہاری کمیٹی نے صحرائے تھرپارکر کے ہاریوں اور مائیکرو معیشت سے وابستہ محنت کشوں کو درپیش شدید مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری حکومتی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے

کمیٹی کے مطابق خطے میں باجرا، مونگ، موٹھ اور گوار کی فصلوں کے لیے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، جسے فوری طور پر دور کیا جائے۔ اس کے علاوہ مال مویشیوں کے تحفظ اور پرورش کے لیے سستے نرخوں پر چارے کی فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

ہاری کمیٹی نے محکمہ لائیو اسٹاک کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے مطالبات رکھے ہیں کہ تھرپارکر بھر میں مویشیوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے محکمے کی کارکردگی کو فعال اور بہتر بنایا جائے۔

کسان کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں آئینی ترامیم کی آڑ میں سندھ کی انتظامی یا جغرافیاٸی تقسیم کے کسی بھی عمل کو نا قابلِ قبول قرار دیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp