آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر لالہ سلطان خان کا سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کا دورہ
پائلر کا نیشنل لیبر کونسل اجلاس: قومی لیبر کونسل کو فعال رکھنے اور محنت کشوں کے اتحاد پر اتفاق
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستانی ٹریڈ یونینز، لیبر فیڈریشنز اور محنت کشوں کی مختلف تنظیموں نے قومی لیبر مسائل کو مشترکہ طور پر اٹھانے کے لیے نیشنل لیبر کونسل کے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے زیرِ اہتمام اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستانکے کراچی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں شرکاء نے زور دیا کہ این ایل سی کے ساخت کا دوبارہ جائزہ لیا جائے تاکہ تمام ٹریڈ یونینز اور مزدور تنظیموں کو مزید وسیع نمائندگی مل سکے
اجلاس کے دوران مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ 20 ستمبر 2026ء کو پائلر کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی نیشنل لیبر کانفرنس 2026 کے بعد این ایل سی کا اگلا اہم اجلاس پائلر کے دفتر میں منعقد ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
