September 7, 2026

پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سکالرشپ فارمز ‘گم’، کوئلہ کان کن کے بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں

 پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سکالرشپ فارمز ‘گم’، کوئلہ کان کن کے بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں

چکوال ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے کوئلہ کان کنوں کے بچوں کے لیے جاری سکالرشپ کی رجسٹریشن میں سنگین بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

چکوال سے تعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ کوئلہ کان کن کے اہل خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے تین بچوں (تیسری، چھٹی اور دہم کلاس) کے تعلیمی سکالرشپ فارم متعلقہ کوئلہ کمپنی کے دفتر میں جمع کروائے تھے، تاہم اب کمپنی کلرک کی جانب سے فارم جمع ہونے سے انکار کیا جا رہا ہے اور کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

متاثرہ غریب مزدور خاندان نے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ اور اعلیٰ حکام سے فوری داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فارمز کے اندراج کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مستحق بچوں کے تعلیمی وظائف کی فوری منظوری یقینی بنائی جائے تاکہ ان کی تعلیم منقطع نہ ہو۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp