آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر لالہ سلطان خان کا سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کا دورہ
انڈس پینسلز میں مزدوروں کے استحصال اور حقوق کی پامالی پر آل سندھ ورکرز فیڈریشن کا نوٹس
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) آل سندھ ورکرز فیڈریشن نے انڈس پینسلز انڈسٹریز بن قاسم زون میں ورکرز کو کم از کم اجرت کی عدم ادائیگی، ای او بی آئی اور سیسی میں عدم رجسٹریشن اور حقوق مانگنے پر برطرفی کی دھمکیاں دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے
فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی اور صدر محمد واحد خان نے ایک بیان میں کہا کہ فیکٹری انتظامیہ مزدوروں سے پورا کام لینے کے باوجود انہیں قانونی حقوق اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر خوفزدہ کر رہی ہے، جو کسی طور قابلِ قبول نہیں
انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ محنت، ای او بی آئی اور سیسی حکام فوری طور پر فیکٹری کا دورہ کر کے ریکارڈ کا معائنہ کریں اور تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ فیڈریشن نے خبردار کیا کہ محنت کشوں کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری اور قانونی فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔
