September 7, 2026

سیالکوٹ سوشل سیکیورٹی اسپتال کی اپ گریڈیشن مکمل، 100 بستروں تک توسیع

 سیالکوٹ سوشل سیکیورٹی اسپتال کی اپ گریڈیشن مکمل، 100 بستروں تک توسیع

سیالکوٹ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) حکومتِ پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ کی اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کرتے ہوئے اس کی گنجائش 50 سے بڑھا کر 100 بستروں تک کر دی ہے۔

ترجمان پیسی کے مطابق اسپتال کی توسیع اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا مقصد خطے کے صنعتی شعبے سے وابستہ ہزاروں رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو معیاری اور بروقت علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ صحت میں اس اہم پیشرفت سے سیالکوٹ اور گردونواح کے مزدوروں کو پہلے سے بہتر طبی دیکھ بھال میسر آئے گی اور ہسپتال پر مریضوں کا بڑھتا ہوا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp