ای او بی آئی کے سابق ترجمان اسرار ایوبی اسپتال میں زیرِ علاج، مزدور تنظیموں کی صحتیابی کی دعائیں
لاڑکانہ لیبر کالونی میں ترقیاتی منصوبے ادھورے، محنت کش رہائشیوں کا شدید احتجاج
سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن اور لیبر کالونی سوسائٹی نے لاڑکانہ کی لیبر کالونی کے رہائشیوں نے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور ادھورے ترقیاتی کاموں کے خلاف اپنے بچوں سمیت سرخ پرچم اور پلے کارڈز اٹھا کر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
محنت کش مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے مرکزی سینئر نائب صدر وحید علی عباسی، مختيار کلہوڑو، نظیر شیخ اور دیگر رہنماؤں نے بتایا کہ کالونی کے ڈرینیج سسٹم، اسکول، اسپتال اور شادی ہال کا کام شروع ہونے کے باوجود مقررہ وقت میں مکمل نہیں کیا گیا۔
مزدور رہنماؤں کے مطابق سڑکوں، صفائی، سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی ابتر صورتحال کے باعث خواتین اور بچے سخت مشکلات کا شکار ہیں
انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر جاری ترقیاتی کاموں کا معیار اور رفتار یقینی بنا کر انہیں جلد مکمل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا کر سرکاری دفاتر کے سامنے دھرنے دیے جائیں گے۔
