وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
سیسی کے تمام اسپتالوں کا ہنگامی معائنہ کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر ہادی بخش کلہوڑو کی زیرِ صدارت سیسی کے زیرِ انتظام تمام دفاتر اور ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی ایگزٹ کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
ترجمان سیسی زاہد بٹ کے مطابق اجلاس میں ہیڈ آفس کے تمام ڈائریکٹرز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ کمشنر سیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں اور عملے کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
انہوں نے چیف میڈیکل آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر تنویر خانزادہ کو تمام سیسی ہسپتالوں کا ہنگامی معائنہ کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا
ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر محمد اکرم شیخ اور ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد وسیم کو فائر سیفٹی آلات کی فراہمی اور ہنگامی اخراج کے راستوں کی تشکیل کا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
