September 2, 2026

کورنگی لیبر اسکوائر میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، فلیٹس کی خستہ حالی پر مزدور تنظیموں کا احتجاج، فنڈز کے آڈٹ کا مطالبہ

 کورنگی لیبر اسکوائر میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، فلیٹس کی خستہ حالی پر مزدور تنظیموں کا احتجاج، فنڈز کے آڈٹ کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی نیو لیبر اسکوائر سیکٹر 32-A میں فلیٹ کی چھت گرنے سے محنت کش گھرنے کی ایک خاتون کی ہلاکت اور بچے کے زخمی ہونے کے واقعے پر آل سندھ ورکرز فیڈریشن نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کی کارکردگی اور مینٹیننس فنڈز پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

فیڈریشن کے صدر محمد واحد خان اور جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی نے اپنے مشترکہ بیان میں واقعے کو متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لیبر اسکوائر کے فلیٹس عرصہ دراز سے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث مخدوش ہو چکے ہیں، جبکہ سالہا سال سے مینٹیننس کے نام پر وصول کی جانے والی رقم کا کوئی حساب نہیں ہے۔

آل سندھ ورکرز فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیبر کالونی کے تمام مینٹیننس فنڈز کا فوری فارنسک آڈٹ کرایا جائے اور عوام کے سامنے لایا جائے کہ وصول شدہ رقم کہاں اور کس کی جیب میں گئی

انہوں نے تمام فلیٹس کا ہنگامی بنیادوں پر ٹیکنیکل سروے کروانے، خستہ حال عمارتوں کی فوری مرمت اور غفلت کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp