وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
کلثوم بائی ولیکا ہسپتال کے 37 معطل ملازمین کے الاؤنسز بحال، فوری ادائیگی کا حکم
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکیورٹی سائیٹ اسپتال کے معطل شدہ 37 ملازمین کے لیے بڑی راحت اور مالی ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔
سیسی ہیڈ آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتِ سندھ کے محکمہ مالیات کی پالیسی کے تحت یکم جولائی 2026ء سے لاگو ہونے والے ریوائزڈ بیسک پے سکیلز 2026 اور 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے فائدے ان تمام 37 ملازمین کو بھی دیے جائیں گے جو 3 جولائی 2026ء سے معطل ہیں
نوٹیفیکیشن کے مطابق 30 جون 2026ء تک سروس میں موجود ہونے کے باعث ان کی بعد میں ہونے والی معطلی ان مراعات کے حق پر اثر انداز نہیں ہوگی
سیسی انتظامیہ نے اکاؤنٹس اور آڈٹ برانچ سمیت متعلقہ ڈی ڈی او کو ہدایت کی ہے کہ تمام ملازمین کی پے فکسیشن اور ریکارڈ کی تصدیق کے بعد بقیہ جات کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے
