August 29, 2026

اسٹیٹ بینک ریفرنڈم: لیاقت علی ساہی کے ملک گیر دورے، ڈیموکریٹک ورکرز یونین کے جنرل باڈی اجلاس جاری

 اسٹیٹ بینک ریفرنڈم: لیاقت علی ساہی کے ملک گیر دورے، ڈیموکریٹک ورکرز یونین کے جنرل باڈی اجلاس جاری

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن میں متوقع ریفرنڈم کے سلسلے میں ڈیموکریٹک ورکرز یونین نے ملک بھر کے سینٹرز میں اپنی سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے

مرکزی رہنما لیاقت علی ساہی نے کوئٹہ، ملتان، بہاولپور، سکھر، حیدرآباد اور کراچی کے نارتھ ناظم آباد دفاتر کا دورہ کیا، جہاں تمام سینٹرز کے ورکرز اور مقامی یونین نمائندگان نے ان کا والہانہ استقبال کیا

مختلف شہروں میں منعقدہ جنرل باڈی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی ساہی اور دیگر قائدین نے ملازمین کے دیرینہ مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کنٹریکٹ اور تھرڈ پارٹی ورکرز کی مستقلی، نئی بھرتیوں اور چارٹر آف ڈیمانڈز  پر انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں تاخیر پر گفتگو کی۔

ورکر یونین قیادت نے تمام سینٹرز کے ورکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں اور دباؤ کے بجائے کارکردگی اور حقائق کی بنیاد پر اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں تا کہ آئینی اور قانونی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp