جنرل ٹائر الیکشن میں کامیابی: آئی آئی ایل ڈیموکریٹک ورکر یونین کی اسٹار گروپ کے نومنتخب عہدے داران کو مبارک باد
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) آئی آئی ایل ڈیموکریٹک ورکر یونین سی بی اے کے وفد نے جنرل ٹائر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسٹار گروپ کے نومنتخب عہدے داران سے خصوصی ملاقات کی
ملاقات کے دوران آئی آئی ایل ڈیموکریٹک ورکر یونین کے رہنماؤں نے جنرل ٹائر میں اسٹار گروپ کے نو منتخب جنرل سیکرٹری رفیق عوان، صدر جاوید اختر اور دیگر عہدے داران کو حالیہ یونین الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور پھولوں کے تحائف پیش کیے
اس موقع پر دونوں اداروں کی یونینز کے عہدے داران نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے مستقبل میں مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
