August 29, 2026

پنجاب سوشل سیکیورٹی ریکوری اہداف اور غیر رجسٹرڈ مزدوروں کی رجسٹریشن تیز کرنے کی ہدایات

 پنجاب سوشل سیکیورٹی ریکوری اہداف اور غیر رجسٹرڈ مزدوروں کی رجسٹریشن تیز کرنے کی ہدایات

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) کمشنر پنجاب سوشل سیکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیرِ صدارت ڈائریکٹوریٹس کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیلڈ آپریشنز اور ریکوری اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آن لائن اجلاس میں ڈی جی ہیڈکوارٹرز سمیت صوبہ بھر کے فیلڈ ڈائریکٹرز نے شرکت کی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی ریکوری کی صورتحال پر بریفنگ دی

کمشنر پنجاب سوشل سیکیورٹی نے ہدایت کی کہ نئے مالی سال کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں اور تمام صنعتی و تجارتی یونٹس سے ماہانہ واجبات کی وصولی بروقت یقینی بنائی جائے۔

ذوالفقار علی کھرل نے غیر رجسٹرڈ محنت کشوں کو ترجیحی بنیادوں پر سوشل سیکیورٹی اسکیم میں شامل کرنے اور سستی کرنے والے اداروں کے خلاف مؤثر مانیٹرنگ اور ریکوری تیز کرنے کی تاکید کی تا کہ زیادہ سے زیادہ ورکرز کو سوشل سیکیورٹی کے دائرہ کار میں لایا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp