وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
سیسی اسپتالوں میں ایم ایس کی تبدیلی نہیں انتظامی نظام کی اصلاح کی جائے، پی سی ای ایم
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کے مرکزی صدر محمد سلیم نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے تحت چلنے والے ولیکا اسپتال اور لانڈھی اسپتال میں اصلاحات کے بجائے صرف ایم ایس کی کی تبدیلی کی سطح پر انتظامی تبدیلیاں کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے ان ہسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی پوزیشن پر محض دو تین چہرے ہی گردش کر رہے ہیں، جنہیں کبھی لانڈھی سے ولیکا اور کبھی ولی کا سے لانڈھی اسپتال تبدیل کر دیا جاتا ہے۔
محمد سلیم نے کہا کہ محض چہرے اور افراد بدلنے سے اداروں کی کارکردگی اور طبی سہولیات میں کوئی بہتری نہیں آئی
انہوں نے حکومت اور سیسی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جزوی تبدیلیوں کے بجائے ہسپتالوں کے پورے انتظامی نظام کی بنیادی اصلاح کی جائے تاکہ صنعتی مزدوروں اور ان کے خاندانوں کو معیاری اور علاج کی بہتر سہولیات فراہم ہو سکیں۔
