September 7, 2026

صنعتی ورکرز کے لیے حج قرعہ اندازی 2027 کا فوری انعقاد کیا جائے، پی سی ای ایم کا مطالبہ

 صنعتی ورکرز کے لیے حج قرعہ اندازی 2027 کا فوری انعقاد کیا جائے، پی سی ای ایم کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کے صدر محمد سلیم نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سال 2027 کے لیے صنعتی مزدوروں کے حج کوٹے کی قرعہ اندازی کا فوری انعقاد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں اور مختلف صنعتی اداروں میں رات دن محنت کرنے والے ورکرز کی ایک دیرینہ اور شدید خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے رب کے گھر، حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر سکیں۔

انہوں نے سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ انتظامیہ سے اپیل کی کہ قرعہ اندازی کے عمل میں مزید تاخیر نہ کی جائے تاکہ کامیاب ہونے والے محنت کش بروقت اور بہتر انداز میں حج کی تیاری اور دیگر قانونی کارروائیاں مکمل کر سکیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp