کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
مزدور محاذِ عمل کی کاوش، گل احمد اور آرٹسٹک ملینرز کے مزدوروں کو قانونی واجبات ادا

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) مزدور محاذِ عمل کی مسلسل، منظم اور قانونی جدوجہد کے ساتھ ساتھ جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر ایسٹ لالا اصغر پٹھان کے مؤثر اور فعال تعاون کے نتیجے میں گل احمد ٹیکسٹائل ملز اور آرٹسٹک ملینرز کے متاثرہ مزدوروں کو ان کے تمام تر جائز اور قانونی واجبات کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔
مزدور تنظیم اور لیبر حکام کی مشترکہ کاوشوں سے محنت کشوں کو ان کا حق بلا تاخیر فراہم ممکن ہوا ہے۔ مزدور رہنماؤں نے اس کامیاب پیش رفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی و قانونی راستے کو اپنا کر مزدور اپنے تمام حقوق حاصل کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر اس عزم کو دہرایا گیا کہ مزدوروں کے تحفظ، عزت اور معاشی انصاف کی بحالی کے لیے جدوجہد ہر سطح پر بلا تفریق جاری رکھی جائے گی۔
