September 7, 2026

محنت کشوں کے قانونی مسائل حل کے لیئے جدوجہد کا اعلان

 محنت کشوں کے قانونی مسائل حل کے لیئے جدوجہد کا اعلان

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان انقلابی پارٹی کے مرکزی آفس میں ملک بھر کے اہم مزدور رہنماؤں کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں محنت کشوں کو درپیش مسائل اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان مزدور محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری شوکت چوہدری، سینئر لیبر لیڈر چوہدری یعقوب، آل پاکستان ٹریڈ یونین پنجاب کی جنرل سیکرٹری آئمہ بیگ، انقلابی مزدور کمیٹی کے آرگنائزر رانا طارق، پاکستان انقلابی پارٹی کے آصف علی چوہدری اور آل پاکستان ٹریڈ یونین کے ناصر محمود نے شرکت کی۔

شرکاء نے ملک بھر کے تمام صنعتی اداروں میں کم از کم مقررہ تنخواہ کی ادائیگی اور لیبر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ مزدوروں کے معاشی استحصال کے خاتمے اور آئینی و قانونی حقوق کی فراہمی کے لیے تمام مزدور تنظیمیں باہمی اتحاد اور مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp