October 30, 2026

فیروز 1888 ملز حادثہ، ورکرز کمپنسیشن کمشنر کا انتظامیہ کو نوٹس، جواب طلب

 فیروز 1888 ملز حادثہ، ورکرز کمپنسیشن کمشنر کا انتظامیہ کو نوٹس، جواب طلب

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) لانڈھی انڈسٹریل ایریا کی فیروز 1888 ٹیکسٹائل ملز میں 7 اگست 2026ء کو پیش آنے والے سنگین صنعتی حادثے پر کمشنر برائے ورکرز کمپنسیشن و اتھارٹی ایسٹ ڈویژن نے ایکشن لیتے ہوئے فیکٹری انتظامیہ کو باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے

حادثے کے نتیجے میں محنت کش محمد انس ولد زاہد کے ہاتھ کی تین انگلیاں کٹ گئی تھیں۔ واقعے کے بعد مزدور محاذِ عمل نے لیبر اداروں سے فوری تحقیقات اور متاثرہ ورکر کو ورکرز کمپنسیشن، طبی سہولیات و قانونی حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا

عدالت نے سندھ ورکرز کمپنسیشن ایکٹ 2015 کے سیکشن 11 کے تحت جاری نوٹس میں آجر کو 4 دنوں کے اندر حادثے کا وقت، جگہ، ورکر کی صورتِ حال، ماہانہ اجرت اور طبی معائنے کی رپورٹ مع ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ مقررہ مدت میں جواب نہ دینے پر یکطرفہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp