October 31, 2026

پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن جبری برطرفیوں کے خلاف شدید احتجاج، مزدوروں کی بحالی کا مطالبہ

 پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن جبری برطرفیوں کے خلاف شدید احتجاج، مزدوروں کی بحالی کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے ابراہیم ٹیکسٹائل میں سالہا سال سے مقیم مزدوروں کو بغیر نوٹس اور تحریری حکم نامے کے اچانک ڈیوٹی سے روک کر جبری طور پر ملازمت سے فارغ کیے جانے پر شدید تشویش اور احتجاج کا اظہار کیا ہے

فیڈریشن کے مطابق ڈائریکٹر فیصل بروڈ اور ایچ آر منیجر چانڈیو سمیت انتظامیہ کے بعض افسران مبینہ طور پر مزدوروں پر دباؤ ڈالنے اور دھمکانے میں ملوث ہیں، جو محنت کے قوانین اور صنعتی اصولوں کی کھلی ورزی ہے। پی ٹی یو ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام برطرفیوں کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، غیر قانونی طور پر نکالے گئے محنت کشوں کو فوری بحال کیا جائے اور محکمہ لیبر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ ملازمین کو تحفظ فراہم کرے

ٹریڈ یونین نے واضح کیا ہے کہ مزدوروں کے معاشی استحصال کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور حق تلفی کے خلاف پرامن و قانونی جدوجہد کا حق محفوظ رکھا جائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp