August 29, 2026

پیپلز یونین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے وفد کی سیکریٹری بورڈ سعید صالح جمانی سے ملاقات

 پیپلز یونین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے وفد کی سیکریٹری بورڈ سعید صالح جمانی سے ملاقات

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ  کے وفد نے صدر ایم منتخب عالم کی قیادت میں سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سعید صالح جمانی سے ملاقات کی اور ملازمین کے درپیش مختلف مسائل پر گفتگو کی

ملاقات کے دوران سی بی اے کی درخواست پر سیکریٹری بورڈ نے ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کی منظوری دی  

گفتگو کے دوران گزشتہ دو سال سے بند ملازمین کے بچوں کی اسکالرشپ سکیم کو فوری طور پر بحال کرنے اور ٹائم سکیل پروموشن کے منتظر دیگر ملازمین کے لیٹرز جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا

سیکریٹری بورڈ سعید صالح جمانی نے لیاقت نیشنل اسپتال کے پینل کے مسائل جلد حل کرنے، ڈی پی سی کی ترقیوں پر بریفنگ کے بعد پیش رفت یقینی بنانے اور میڈیکل بلز کی ادائیگیاں فوری کرنے کی ہدایت کی

ملاقات میں ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات اور کینسر میں مبتلا ملازم کی زوجہ کے علاج کے لیے بھی فوری احکامات جاری کیے گئے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp