کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
ای او بی آئی نے ڈان پلاسٹک ریکارڈ کی جانچ کے لیے نیا کمیشن تشکیل دے دیا

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی نے میسرز ڈان پلاسٹک انڈسٹریز کی شکایت پر ریکارڈ کی ازسرنو جانچ کے لیے نیا کمیشن تشکیل دے دیا ہے
اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ابوبکر سلیم پر مشتمل ایک رکنی کمیشن قائم کیا ہے۔ یہ کمیشن ای او بی ویریفکیشن ریگولیشنز 2007ء کے تحت ادارے کے مالیاتی ریکارڈ، ویج رجسٹر، حاضری اور سوشل سیکیورٹی ریکارڈ کا معائنہ کرے گا تاکہ جولائی 2022ء تا جون 2024ء کے دوران ملازمین کی اصل تعداد اور کنٹری بیوشن کا تعین کیا جا سکے
نئے آرڈر کے تحت جانچ مکمل کر کے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ 13 مئی 2026ء کو جاری کردہ سابقہ کمیشن آرڈر کو منسوخ کر کے تبدیل کر دیا گیا ہے
