وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
چیئرمین ای او بی آئی جاوید احمد شیخ کی مدتِ ملازمت میں مزید تین ماہ کی توسیع
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کے قائم مقام چیئرمین جاوید احمد شیخ کی مدتِ ملازمت میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیبنٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ رسمی نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی حکومت کی منظوری سے ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گریڈ 20 کے افسر جاوید احمد شیخ کے پاس چیئرمین کا موجودہ چارج 30 جولائی 2026ء سے اگلے تین ماہ کے لیے برقرار رہے گا
نوٹیفکیشن کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ توسیع تین ماہ کے لیے ہے یا پھر جب تک اس عہدے پر مستقل چیئرمین کی تعیناتی عمل میں نہیں آ جاتی، جو بھی پہلے ہو، نافذ العمل رہے گی
