ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ کی اپٹما انتخابات میں مسلسل 17 ویں بار تاریخی فتح
لاہور ( لیبر نیوز ٹریڈ ڈیسک) ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اپٹما کے سال 2026-28ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر تنظیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے
انتخابات کے نتائج کا اعلان اپٹما ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز اور سیکریٹری جنرل رضا باقر نے پریس کانفرنس کی۔ رضا باقر کے مطابق گروپ کے 34 امیدوار مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، جن میں ناردرن زون سے 14 اور سدرن زون سے 20 ارکان شامل ہیں۔
زونل سطح پر صدیق جاوید بھٹی ناردرن زون کے چیئرمین، حبیب انور سینئر وائس چیئرمین، محمد علی وائس چیئرمین اور دانش اسلم خزانچی منتخب ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے 17 ویں فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت ٹیکسٹائل کی برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
