September 3, 2026

ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں سالانہ عبوری اضافے کی تجویز پیش

 ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں سالانہ عبوری اضافے کی تجویز پیش

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ای او بی آئی پنشنرز کی جانب سے چیئرمین ای او بی آئی کو ایک لائحہ عمل تجویز کیا گیا ہے جس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر پنشن میں سالانہ عبوری اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ای او بی آئی پنشنرز نے خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ موجودہ قواعد کے تحت ای او بی آئی پنشن میں ہر تین سال بعد اضافہ کیا جاتا ہے، جو موجودہ معاشی حالات میں ناکافی ہے۔ جہاں وفاقی حکومت ہر سال اپنے بجٹ میں ملازمین اور پنشنرز کی مراعات بڑھاتی ہے، وہاں ای او بی آئی پنشنرز 3 سال تک انتظار کرنے پر مجبور ہیں

درخواست میں واضح کیا گیا کہ ای او بی آئی پنشنرز قومی خزانے پر بوجھ نہیں بلکہ اپنے جمع شدہ فنڈز سے پنشن حاصل کرتے ہیں۔ لہٰذا چیئرمین سے اپیل کی گئی کہ ہر سال عبوری اضافہ منظور کیا جائے جسے بعد میں 3 سالہ باقاعدہ نظرثانی کے وقت ایڈجسٹ کیا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp