September 3, 2026

سیسی لانڈھی اسپتال ڈاکٹر ظفر علی کی الوداعی تقریب، نئے ایم ایس ڈاکٹر جگمل کو خوش آمدید

 سیسی لانڈھی اسپتال ڈاکٹر ظفر علی کی الوداعی تقریب، نئے ایم ایس ڈاکٹر جگمل کو خوش آمدید

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سیسی لانڈھی ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر ظفر علی قائم خانی کے اعزاز میں الوداعی اور نئے ایم ایس ڈاکٹر جگمل کے لیے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب کا اہتمام سیسی پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر پیرامیڈیکل اسٹاف نے ڈاکٹر ظفر علی قائم خانی کی ہسپتال کے لیے انجام دی گئی خدمات، محنت اور خلوص کو بھرپور الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اسی تقریب میں نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر جگمل کا پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اتحاد کے نمائندوں نے نئے ایم ایس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ادارے کی ترقی اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کے لیے اپنے مکمل تعاون اور ٹیم ورک کا یقین دلایا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp