September 2, 2026

ایل پی جی کی مہنگائی، محنت کشوں کے چائے کیفے دوبارہ کوئلے پر منتقل

 ایل پی جی کی مہنگائی، محنت کشوں کے چائے کیفے دوبارہ کوئلے پر منتقل

کراچی ( لیبر نیوز کامرس ڈیسک ) لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس ایل پی جی کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کے باعث ملک میں چائے کیفے اور ڈھابے سستے متبادل کے طور پر دوبارہ کوئلے پر منتقل ہونے لگے ہیں۔

کراچی سمیت ملک بھر کے کیفے مالکان کا کہنا ہے کہ 40 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر 14 ہزار روپے کا ہے جبکہ اتنی ہی مقدار کا کوئلہ 5 ہزار روپے میں مل جاتا ہے، جس سے ماہانہ 54 ہزار روپے کی بچت ہوتی ہے

اوگرا نے اگست 2026ء کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 12.89 روپے فی کلو اضافہ کیا ہے، جس کے بعد 11.8 کلو کا سلنڈر 3,000.92 روپے کا ہو گیا ہے

قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ایران امریکہ کشیدگی، بلیک مارکیٹنگ اور 2018ء کا ناقص پرائسنگ فارمولا شامل ہیں۔ ماہرین نے توانائی کی گرانی سے بچنے کے لیے تھر کوئلے کے استعمال پر زور دیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp