ولیکا اسپتال کے نئے ایم ایس ڈاکٹر ظفر قائم خانی کا چارج سنبھالتے ہی شعبہ جات کا تفصیلی دورہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ سوشل سیکیورٹی کے تحت قائم ولیکا ہسپتال کا چارج سنبھالتے ہی نئے ایم ایس ڈاکٹر ظفر قائم خانی نے رات گئے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامی و طبی امور کا جائزہ لیا
دورے کے دوران انہوں نے سب سے پہلے ہسپتال اور ڈاکٹرز میس کے عرصے سے معطل سیوریج لائن کے مسئلے پر فوری کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے، جبکہ صفائی ستھرائی کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے پر خصوصی زور دیا۔
ڈاکٹر ظفر قائم خانی نے تمام سینیٹری ورکرز کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے اور ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لیے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی سخت ہدایات دیں۔
ان کے فوری عملی اقدامات کو صنعتی محنت کشوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
