September 3, 2026

ملی لیبر فیڈریشن پشین میں 4 مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت

 ملی لیبر فیڈریشن پشین میں 4 مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت

کوئٹہ ( لیبر نیوز ویب دیسک) بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں سڑک کی تعمیر میں مصروف بے گناہ محنت کشوں پر دہشت گردانہ حملے میں 4 مزدوروں کے جاں بحق اور ایک کے شدید زخمی ہونے پر ملی لیبر فیڈریشن پاکستان نے شدید غم و غصے اور مذمت کا اظہار کیا ہے

ملی لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر رانا جبران نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اس دلدوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رزقِ حلال کمانے والے نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانا بدترین بزدلی اور نااہلی ہے۔

انہوں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو بلا تاخیر گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے اور صوبے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف تمام محنت کشوں کی سیکیورٹی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے خونریز واقعات کا سدِباب ہو سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp