وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے 796میرج اور ڈیتھ گرانٹ چیکس کی تقسیم کا شیڈول جاری کردیا
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب کے مسلسل مطالبے اور جدوجہد کے نتیجے میں پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے صوبے بھر کے صنعتی ورکرز اور کانکنوں کے لیے میرج اور ڈیتھ گرانٹس کے 796 چیکس کی تقسیم کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا ہے
فیڈریشن کے چیئرمین را سعید خٹک نے اس پیشرفت کو محنت کشوں کی بڑی فتح قرار دیتے ہوئے فیصلے کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے
ترجمان زاہد اقبال ملاخیل کے مطابق چیکس کی شفاف اور بروقت تقسیم کے لیے ہیڈ آفس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 24 سے 29 اگست 2026ء تک مختلف اضلاع کا دورہ کریں گی
اس سلسلے میں سیالکوٹ کے 419 اور لاہور ڈویژن کے 286 چیکس کی تقسیم کے لیے جلد باقاعدہ تقاریب منعقد کی جائیں گی، جس سے ہزاروں متاثرہ مزدور خاندانوں کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔
