وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
مزدوروں اور صحافیوں کی متحدہ جدوجہد ناگزیر ہے، ناصر نقوی
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) صحافی ناصر نقوی اور ارشد یاسین نے برکت مارکیٹ میں مزدور رہنماؤں کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر محمد حنیف رامے، نیاز خان، ایشیا فلور ویج الائنس کے کوآرڈینٹر ساجد بلوچ اور محمد سرور بابا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران ناصر نقوی نے ماضی کی مزدور تحریکوں، صنعتی اداروں میں ٹریڈ یونینز کے کردار اور صحافتی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزدوروں اور صحافیوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحدہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ انہوں نے برکت مارکیٹ میں اس نئے دفتر کے قیام کو مزدور تحریک کے لیے ایک خوش آئند اور اہم پیش رفت قرار دیا۔ رہنماؤں نے استحصال کے خلاف جدوجہد کو تیز کرنے اور باہمی رابطے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا
