July 31, 2026

سیسی کے میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان کے حق میں ملازمین کا اتحاد، مکمل حمایت کا اعلان

 سیسی کے میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان کے حق میں ملازمین کا اتحاد، مکمل حمایت کا اعلان

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیوریٹی انسٹی ٹیوشن کے میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان کو غیر قانونی دباؤ اور دھمکیاں دینے کی کوششوں کے خلاف ملازمین اور صنعتی ورکرز نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے

ملازمین کی جانب سے ڈاکٹر کامران اعوان کو ادارے کا مضبوط ستون اور ملازمین کے لیے پناہ گاہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسی قد آور شخصیت کو ڈرانے یا دباؤ میں لانے کی کوششیں نادانی اور بچگانہ عمل کے سوا کچھ نہیں ان کے خلاف کسی بھی قسم کا غیر ضروری دباؤ یا دھمکی آمیز رویہ ناقابلِ برداشت ہے

سیسی ارکان نے ولیکا اسپتال سمیت تمام شعبہ جات کے عملے کو پرامن رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ایچ آئی وی جیسے حساس معاملے کی آڑ میں پھیلائے جانے والے تناؤ اور اشتعال کو مسترد کیا گیا ہے

سیسی ارکان نے ڈاکٹر کامران اعوان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کا وقار اور نظم و ضبط بحال رکھتے ہوئے سازشی عناصر کو ناکام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp