مزدور تنظیموں کا ایچ آئی وی معاملے پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
کے الیکٹرک لیبر یونین کی ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی، ڈاکٹر مالک بلوچ کی مبارکباد
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالملک بلوچ نے کے الیکٹرک لیبر یونین کے آفس کا دورہ کر کے ریفرنڈم میں شاندار کامیابی اور سی بی اے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر یونین قیادت کو مبارکباد دی ہے۔
ڈاکٹر مالک بلوچ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے ہمیشہ مظلوم طبقات کا ساتھ دیا ہے اور کے الیکٹرک کے محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
یونین کے قائد میر بابر سہیل نے نیشنل پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ مشکل ترین حالات میں انتظامیہ سے یونین کو تسلیم کروایا، برطرف ملازمین کو بحال کیا اور ملازمین کی تنخواہوں میں 21 سے 29 ہزار روپے تک اضافہ ممکن بنایا۔ این آئی آر سی سے جاری سی بی اے سرٹیفکیٹ ہزاروں محنت کشوں کے اتحاد کی فتح ہے۔
