مزدور تنظیموں کا ایچ آئی وی معاملے پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
ای او بی آئی میں 200 سے زائد افسران کی بھرتی، پینشنرز اور انشورڈ پرسنز نے حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن میں 200 سے زائد نئے افسران کی بھرتی کے بعد انشورڈ پرسنز اور پینشنرز کی نمائندہ تنظیموں نے ادارے کی کارکردگی اور بنیادی مطالبات کی منظوری پر زور دیا ہے
ادارے کی افرادی قوت میں اضافے کے بعد اب اس کا عملی فائدہ عام محنت کشوں کو ملنا چاہیے۔ مطالبات میں کم از کم پینشن میں فوری اضافہ، مسنگ کنٹریبیوشن کے کیسز کا ترجیحی تصفیہ، اور فارمولا پینشن کے مطابق مستحقین کو درست رقم کی ادائیگی شامل ہے
پینشنرز اور انشورڈ پرسنز نے بیان میں مزید کہا گیا کہ جن ورکرز کی پینشن ریکارڈ مکمل نہ ہونے کے باعث رکی ہوئی ہے، اسے فوری بحال کیا جائے
مطالبہ کیا گیا ہے کہ اب تاخیر کے بجائے حکمرانی کو بہتر بنا کر پینشنرز کو تمام جائز حقوق بلا تاخیر فراہم کیے جائیں
