July 31, 2026

سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار

 سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار

کوئٹہ ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) بلوچستان میں اسپین کاریز کے مقام پر کوئلہ کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد شہید ہونے والے کان کنوں کی میتوں کو امدادی ٹیموں کے ہمراہ کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

آل پاکستان لیبر فیڈریشن اور پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی رہنما عبد الستار، شاہ علی بگٹی، منظور بلوچ، عبد الحلیم اور ان کی ٹیم اسپین کاریز پہنچ کر ریسکیو کارروائیوں کا حصہ بنے فیڈریشن کی قیادت کی دیکھ بھال میں شہید کان کنوں کی لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے کوئٹہ لایا جا رہا ہے

لیبر رہنماؤں کے مطابق کوئٹہ میں ضروری کارروائی کے بعد شہداء کی میتوں کو ان کے آبائی علاقے میان کلی، شانگلہ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔ حادثے پر مزدور تنظیموں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp