July 23, 2026

این آئی آر سی میں مزدوروں کے حقوق کے مقدمات کی سماعت، آئینی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

 این آئی آر سی میں مزدوروں کے حقوق کے مقدمات کی سماعت، آئینی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن این آئی آر سی اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں محنت کشوں کے قانونی اور صنعتی حقوق کے تحفظ سے متعلق مختلف اہم مقدمات کی سماعت ہوئی

سماعت کے دوران افکو انصاف محنت کش یونین کے جنرل سیکریٹری اور پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین پی سی ای ایم کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری غلام مرتضیٰ تنولی نے مزدوروں کا موقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے ملازمین کی ملازمت کے تحفظ، بنیادی حقوق اور عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم نکات اٹھائے

اس موقع پر غلام مرتضیٰ تنولی نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی ہی صنعتی امن کی بنیاد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محنت کشوں کے حقوق کے لیے آئینی، پرامن اور قانونی جدوجہد آخری حد تک جاری رکھی جائے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp