اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ منیمم ویجز بورڈ کی جانب سے اجرتوں میں صرف 7.5 فیصد اضافہ مزدوروں کے ساتھ ناانصافی قرار
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرزنےسندھ منیمم ویجز بورڈ کی جانب سے کم از کم اجرت میں صرف 7.5 فیصد اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مزدوروں کے ساتھ ناانصافی اور ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا ہے
جنرل سیکریٹری عمران علی کے مطابق بجلی، گیس، پیٹرول، مکانات کے کرایوں اور روزمرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ ایسے انتہائی مخدوش معاشی حالات میں محض 7.5 فیصد اضافہ موجودہ مہنگائی کی شرح سے بھی نمایاں طور پر کم ہے، جس سے مزدور اور ان کے اہل خانہ بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کم از کم اجرت ایک خاندان کے بنیادی اخراجات کا احاطہ نہ کر سکے تو یہ صرف کاغذی کارروائی بن کر رہ جاتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علامتی اقدامات کے بجائے مزدور طبقے کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے اور اجرتوں پر فوری نظرثانی کی جائے۔
