July 23, 2026

پیٹرولیم قیمتوں کے یومیہ تعین کے فیصلے کو صنعت اور عوام دشمن قرار دے دیا

 پیٹرولیم قیمتوں کے یومیہ تعین کے فیصلے کو صنعت اور عوام دشمن قرار دے دیا

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بزنس مین پینل (بی ایم پی) نے پیٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صنعت و عوام دشمن اقدام قرار دیا ہے

بی ایم پی کے چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر میاں انجم نثار نے کہا کہ حکومت صرف اس وقت تیزی دکھاتی ہے جب عالمی منڈی کے اضافے کا بوجھ براہِ راست عوام پر منتقل کرنا ہو۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو حکومت نے لیویز اور مختلف ٹیکس عائد کر کے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور مالیاتی بہانوں سے بلند قیمتیں برقرار رکھی گئیں، لیکن عالمی سطح پر قیمت بڑھتے ہی پورا بوجھ فوری طور پر صارفین پر ڈال دیا گیا جو حکومت کی ناانصافی کی عکاسی کرتا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp