سندھ منیمم ویجز بورڈ کی جانب سے اجرتوں میں صرف 7.5 فیصد اضافہ مزدوروں کے ساتھ ناانصافی قرار
صنعتکاروں کا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) تاجر و صنعت کار برادری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کے حکومتی فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ پالیسی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی
سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحمان فدا اور سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین اسماعیل ستار نے اس فیصلے کو شدید معاشی بوجھ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری پہلے ہی مہنگی بجلی، گیس اور بھاری ٹیکسوں کے دباؤ میں ہے، ایسے میں یومیہ قیمتوں کی تبدیلی سے غير یقینی ماحول پیدا ہوگا اور برآمد کنندگان کے لیے پیداواری لاگت اور نقل و حمل کے اخراجات کا تعین ناممکن ہو جائے گا
قومی کاروباری رہنماؤں، بشمول میاں زاہد حسین نے تجویز دی ہے کہ حکومت پیٹرولیم قیمتیں کم از کم ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر رکھیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت یقینی بنائیں۔
