July 24, 2026

پاور ریسورسز اپروچ نیشنل ورکشاپ کا انعقاد، مزدور تحریک کو مؤثر بنانے پر غور

 پاور ریسورسز اپروچ نیشنل ورکشاپ کا انعقاد، مزدور تحریک کو مؤثر بنانے پر غور

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  فریڈرک ایبرٹ اسٹفٹنگ  ایف ای ایس کے ورکرز پاور کے تحت چھانگلہ گلی میں پاور ریسورسز اپروچ  پر ایک اہم نیشنل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے مزدور رہنماؤں نے شرکت کی

اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد مزدور تنظیموں کی طاقت کو بڑھانا ورکرز کی اجتماعی جدوجہد کو تیز کرنا اور یونین آرگنائزنگ کے روایتی طریقوں کو جدید اصولوں کے مطابق ڈھالنا تھا

ورکشاپ کے دوران مزدور تحریک کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے پی آر اے  کے مختلف پہلوؤں اور سائنسی طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر افکو انصاف محنت کش یونین کے جنرل سیکرٹری اور پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی نے مزدور تحریک، یونین کے تجربات اور پی آر اے کے عملی استعمال کے حوالے سے اپنی خصوصی بریفنگ بھی پیش کی اور اس تربیتی پروگرام کو محنت کشوں کے مستقبل کے لیے ناگزیر قرار دیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp