اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
الکرم ٹیکسٹائل ملز سے فنڈز ریکوری کا معاملہ؛ سیسی نے اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے الکرم ٹیکسٹائل ملز کے خلاف سوشل سیکیورٹی فنڈز کی ریکوری کی کارروائیوں کی تفتیش کے لیے ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے
سیسی سے جاری حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن علی اکبر منگی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ ڈائریکٹر فنانس سید اسد حیدر عبدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ملیر ضمیر احمد اس کے ارکان میں شامل ہیں
کمیٹی الکرم ٹیکسٹائل کی جانب سے گزشتہ دو سال کے دوران جمع کروائے گئے کنٹری بیوشن کی تفصیلات اکتوبر 2025ء کے بعد سے اب تک کی جانے والی ریکوری کی کارروائیوں اور اصل قابلِ وصول واجبات کی قانونی تصدیق کرے گی
