اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سماجی سرگرمیوں پر 15.33 ارب روپے خرچ ہوئے، اوورسیز چیمبر کی رپورٹ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان میں خدمات فراہم کرنے والی 200 غیر ملکی کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مالی سال 2025 کے دوران کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی مد میں 15.33 ارب روپے خرچ کیے ہیں
گزشتہ سال کے مقابلے میں ان اخراجات میں 10 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے ملک بھر کے 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد شہری براہِ راست مستفید ہوئے ہیں۔
او آئی سی سی آئی کی سالانہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی رپورٹ کے مطابق مجموعی فنڈز میں سے 4.5 ارب روپے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں پر خرچ کیے گئے
اس کے علاوہ، دیگر فلاحی منصوبوں کا 60 فیصد سے زائد حصہ صحت اور فلاح و بہبود (SDG-3) کے لیے مختص کیا گیا
غیر ملکی کمپنیوں کے ملازمین نے سماجی منصوبوں پر 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افرادی گھنٹے صرف کیے، جبکہ 270 سول سوسائٹی تنظیموں کے اشتراک سے یہ ترقیاتی کام مکمل کیے گئے۔
