اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مزدور رہنماء افضل شاہ خاموش کی گرفتاری کے خلاف آل پارٹیز اجلاس، رہائی کا مطالبہ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک) کراچی میں منعقدہ ایک آل پارٹیز اجلاس میں پاکستان مزدور کسان پارٹی کے چیئرمین افضل شاہ خاموش کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اجلاس میں شریک رہنماؤں نے افضل شاہ خاموش کی حراست کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے ان سے یکجہتی کے لیے ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی
اجلاس میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، عوامی ورکرز پارٹی، نیشنل پارٹی، کراچی بچاؤ تحریک، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور ہیومن رائٹس کمیشن سمیت 9 جماعتوں نے شرکت کی
اجلاس نے افضل شاہ خاموش کی فوری و غیر مشروط رہائی، تمام سیاسی قیدیوں کی آزادی اور پرامن مزدور تحریکوں کے خلاف ریاستی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمہوری حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
