July 25, 2026

سیسی میں غیر قانونی بھرتیاں، تحقیقاتی کمیٹی کا پہلے اجلاس سے قبل ہی خاتمہ ہوگیا

 سیسی میں غیر قانونی بھرتیاں، تحقیقاتی کمیٹی کا پہلے اجلاس سے قبل ہی خاتمہ ہوگیا

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن  نے کچھ ملازمین کی تقرریوں کے خلاف دائر اعتراضات کی جانچ پڑتال کے لیے قائم کردہ حقائق تلاش کرنے والی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر منسوخ کر دیا ہے۔ یہ کمیٹی ڈائریکٹر نادر حسین کناسرو کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات پر بنائی گئی تھی۔

سیسی ہیڈ آفس سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ثناء اللہ خان کی جانب سے جاری کردہ نئے دفتری حکم نامے کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد 30 جون کو تشکیل دی جانے والی اس کمیٹی کو فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے

 جس کے باعث 7 جولائی کو ہونے والا کمیٹی کا طے شدہ اجلاس بھی ملتوی ہو گیا ہے۔

 اس منسوخی کا نوٹیفکیشن چیئرمین کمیٹی علی اکبر منگی، آڈٹ آفیسر احمر شیخ اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے، جس سے اس اہم تحقیقاتی معاملے پر فی الحال کام روک دیا گیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp