لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں ہولناک آگ، عمارت منہدم، تین مزدور بیہوش
مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پاکستان انقلابی بھٹہ مزدوروں کا احتجاج
کھڑیانوالہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان انقلابی بھٹہ مزدور یونین اور پاکستان انقلابی پارٹی کے رہنماؤں نے کھڑیانوالہ 74 لوکے میں ملک میں جاری بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور غریب عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنماؤں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے تمام ظالمانہ معاہدے فوری طور پر منسوخ کیے جائیں، جنہوں نے بجلی کی قیمتوں کو غریب کی پہنچ سے دور کر دیا ہے انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوتے، یہ احتجاجی تحریک ملک گیر سطح پر جاری رہے گی
رہنماؤں نے پٹرول پر عائد لیوی ٹیکس اور کاربن ٹیکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس مزدوروں اور کم آمدنی والے طبقے سے وصول نہ کیے جائیں کیونکہ ان ٹیکسوں نے محنت کشوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ انہوں نے حکومت سے عوام کو فوری ریلیف دینے اور معاشی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
